سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کی صبح ائر پورٹ کے گیٹ پر سیکورتی فورسز نے ایک فوجی اہلکار کے سامان سے انساس بندوق کی دو گولیاں بر آمد کی ہیں۔ Bullets Recovered From Soldier in Srinagar فوجی اہلکار کو پوچھ تاچھ کے لیے ہمہامہ پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا ہے۔ "فوجی اہلکار کی شناخت آسام رائفلز کے وجے پال کے طور پر ہوئی ہے، وہ چھٹیوں پر سرینگر سے دہلی جا رہا تھا۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر ائرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد