ETV Bharat / state

woman crushed to death in srinagar: گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی سرینگر میں سڑک حادثے کے دوران موت واقع ہو گئی۔

a
a
author img

By

Published : Jul 15, 2023, 12:05 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی نے معمر خاتون کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ میں علاج و معالجہ کی غرض سے آئی ہوئی تھی جوں ہی وہ نوشہرہ کے نزدیک پہنچی تو ایک گاڑی نے اس کو زور دار ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہو گئی۔

مقامی باشندوں نے خاتون کو علاج و معالجہ کی غرض سے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم زخمی خاتوں وہاں جانبر نہ ہو سکی اور زخموں کی تاب نہ لاکر دوران علاج فوت ہو گئی۔ فوت ہوئی خاتون کی شناخت مہرا ساکنہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ سرینگر پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Tourist Dies in Road accident بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، دو سیاح ہلاک، تین دیگر زخمی

معمر خاتون کے حادثہ میں فوت ہونے کی خبر اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ خاتون کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔ واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سڑک حادثہ کے دوران سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ وہیں سرینگر جموں شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔ جموں و کشمیر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام خاص کر ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.