ETV Bharat / state

Cycle Race on Rashtriya Ekta Diwas راشٹریہ ایکتا دیوس پر بی ایس ایف کی جانب سے سائیکل ریس

راشٹریہ ایکتا دیوس کی مناسبت سے بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ BSF Organizes Cycle Race

Cycle Race on Rashtriya Ekta Diwas
راشٹریہ ایکتا دیوس پر بی ایس ایف کی جانب سے سائیکل ریس
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 10:45 AM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بارڈر سکیورٹی فورسز BSF کی کی جانب سے راشٹریہ ایکتا دیوس Rashtriya Ekta Diwas دن کے موقع پر ہمہامہ سے بوٹانیکل گارڈن سرینگر تک ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 75 سائیکلیسٹس نے حصہ لیا جبکہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بی ایس ایف کے آئی جی بابو سنگھ بھی موجود تھے۔ یہ ریس آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

راشٹریہ ایکتا دیوس پر بی ایس ایف کی جانب سے سائیکل ریس

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کا دن) منانے کے لیے، فرنٹیئر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف، کشمیر کی جانب سے اس میگا سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بی ایس ایف کشمیر کے آئی جی نے آزادی کے بعد مختلف ریاستوں کے بھارتی جمہوریہ بشمول کشمیر کے ساتھ الحاق کی شاندار تاریخ کا اعادہ کیا، یہ سب کچھ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پُرجوش کوششوں کی وجہ سے ہوا۔ آئی جی نے قومی ہم آہنگی اور امن کے دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے کردار اور عزم کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.