سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی ڈل جھیل کے کنارے ایک یونیٹی چین(انسانی زنجیر) کا انعقاد کیا گیا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل (راشٹریہ ایکتا دیوس) کے یوم پیدائش کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر للت گھاٹ سے نشاط باغ تک بی ایس ایف اہلکاروں اور طلبہ نے انسانی زنجیر بنائی۔ اس موقع پر آئی جی بی ایس ایف کشمیر راجہ بابو سنگھ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
2000 سے زیادہ لوگوں نے اجتماعی طور پر اتحاد کی زنجیر بنائی اور ہاتھ پکڑ کر بھارتی پرچم لہرایا۔ اس دوران پورا ماحول حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جوہر سے معمور تھا کیونکہ تقریب کے پورے دورانیے میں حب الوطنی کی دھنیں بجائی گئیں۔ راجہ بابو سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ڈل جھیل کے کنارے ایک انسانی زنجیر بنائی۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ جب ہمارا ملک متحد ہوگا تب ہی ترقی سب تک پہنچے گی۔ Mega Human Unity Chain
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی فوجوں اور سکیورٹی فورسز کے اہل خانہ کے ساتھ جوش و خروش سے شرکت یہ واضح پیغام دیتی ہے کہ کشمیر تباہی اور افراتفری کے چنگل سے نکل کر سماجی اور اقتصادی ترقی کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے قومی ہم آہنگی اور امن کو خراب کرنے کے دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے کردار اور عزم کے بارے میں بھی بات کی۔ Mega Human Unity Chain
اس تقریب کا اختتام بی ایس ایف براس بینڈ کی ایک دلفریب کارکردگی کے ساتھ ہوا اور جدید متحد بھارت کے 'آئرن مین' (سردار ولبھ بھائی پٹیل) کی اہم شراکت کو یاد کرتے ہوئے فورس اہلکاروں، مقامی لوگوں نے پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دریں اثنا، فوجیوں اور شرکاء نے بھی تقریب کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں 147 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : Dilbagh Singh On Militancy امسال سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 40 غیرملکی عسکریت پسند مارے گئے، دلباغ سنگھ