ETV Bharat / state

lafzon main pyar movie promotion: شوٹنگ سے روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے، للت پریمو - فلم لفظوں میں پیارکی تشہیر

فلم ’’لفظوں میں پیار‘‘ کی تشہیر کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فلم کریو نے کہا: ’’بالی ووڈ کو خوبصورتی تلاش کرنے کے لیے دوبارہ کشمیر آنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 5:58 PM IST

شوٹنگ سے روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے، للت پریمو

سرینگر: بالی ووڈ اداکار وویک آنند مشرا کا کہنا ہے کہ ’’فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کو خوبصورتی تلاش کرنے کے لیے وادی کشمیر کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے اپنے ایک ہدایت کار کے ساتھ 2017 میں بھدرواہ ضلع کا دورہ کیا تھا جب وہ وہاں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ میں جموں و کشمیر خطے کی خوبصورتی سے مسحور ہو گیا۔ بعد ازاں میں نے وہاں اپنی فلم کی شوٹنگ کی،‘‘ انہوں نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں اپنی آنے والی فلم ’’لفظوں میں پیار‘‘ کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا: ’’جب میں سرینگر پہنچا تو میں کشمیر کی خوبصورتی سے مسحور ہو گیا۔ مجھے یقین ہے کہ بالی ووڈ کے فلم سازوں کو کشمیر واپس آنے کی ضرورت ہے اور یہاں شوٹنگ کے لیے حیرت انگیز مقامات اور خوبصورتی کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ مشرا نے مزید کہا کہ ’’کشمیر میں شوٹنگ کرنا ایک خواب کو پورا کرنے کے مانند ہو گا۔ کون یہاں شوٹنگ پسند نہیں کرے گا۔ یہاں سب کچھ اصلی ہے، کوئی مصنوعی چیزیں نہیں ہیں اور درحقیقت ہمیں یہاں سیٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ ہم دوسری جگہوں پر تیار کرتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: 'بالی ووڈ شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کو بھی فائدہ ملنا چاہئے'

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مزید فلمیں وادی میں مزید سیاحت اور روزگار لے کر آئیں گی۔ فلم میں وویک کی شریک اداکارہ کنچن اگنی ہوتری نے کہا کہ وہ کشمیر کے مقامی ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے وقار خان اور کابل بخاری جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، دونوں شاندار انسان اور عظیم فنکار ہیں۔‘‘

فلم ’’حیدر‘‘ میں کام کرنے والے اداکار للت پریمو نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ان کشمیری طلبہ کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کر رہے ہیں جو اداکاری کے شعبے میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم ایک ورکشاپ21 سے 27 اگست تک ٹیگور ہال، سرینگر میں منعقد کر رہے ہیں۔ ہم ان (نوجوانوں) کے خام ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا چاہتے تھے اور ان کی رہنمائی کرنا چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں انٹری کیسے کی جائے۔‘‘ پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں شوٹ ہونے والی فلم ’’لفظوں میں پیار‘‘ 4 اگست کو سری نگر اور جموں کے ملٹی پلیکس میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.