سری نگر کے پی سی ڈیپو کے نزدیک دریائے جہلم سے جمعرات کی صبح ایک ہفتہ قبل غرقاب ہونے والے ایک شہری کی لاش برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے کیلاش پورہ کے نزدیک یکم جولائی کو ایک 50 سالہ شہری پھسل کر دریائے جہلم میں غرقاب ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو دریا سے نکالنے کے لئے تلاش جاری تھی اور جمعرات کی صبح پی سی ڈیپو کے نزدیک لاش کو دریا سے بر آمد کیا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف ولد مرحوم عبدالعزیز ساکن کیلاش پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
یو این آئی