ETV Bharat / state

دریائے جہلم سے غرقاب طالب علم کی لاش برآمد - رامپورہ ویر چھتہ بل

متوفی طالب علم کی شناخت مومن احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔

Body of 11th class student Recovered
Body of 11th class student Recovered
author img

By

Published : May 27, 2021, 3:29 PM IST

سری نگر کے نور باغ علاقے میں جمعرات کی صبح چند روز قبل غرقاب ہونے والے 17 سالہ طالب علم کی دریائے جہلم سے لاش بر آمد کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے رامپورہ ویر چھتہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم 21 مئی کو ایک فٹ برج سے پھسل کر دریائے جہلم میں غرقاب ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طالب علم کی لاش کو جمعرات کی صبح گذربل نور باغ علاقے میں دریائے جہلم سے بر آمد کیا گیا۔

متوفی طالب علم کی شناخت مومن احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔

ان کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.