ETV Bharat / state

توہین رسالت معاملہ: چوتھا شخص گرفتار، اطراف و اکناف میں احتجاج جاری

ایس ایس پی جموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مواد کو شیئر نہ کریں جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:52 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز باتیں کرنے کے معاملے میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے ساتھ گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔

جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری دھر پٹیل نے بتایا کہ پولیس تھانہ پکا ڈنگا جموں میں درج ایف آئی آر نمبر 100 آف 2020 میں ملوث چوتھے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی سرعت سے تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایس پی جموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مواد کو شیئر نہ کریں جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

توہین رسالت معاملہ: چوتھا شخص گرفتار، اطراف و اکناف میں احتجاج جاری

جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ کے مطابق معاملے میں جن تین افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے ان میں توہین آمیز بیان دینے والے شخص ستپال شرما اور ان کے دو ساتھی دیپک اور روہت شرما شامل ہیں۔

ادھر آج بھی وادی کے اطراف و اکناف میں اہانت رسول کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم تمام احتجاج پُرامن رہے۔

بتادیں کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ستپال شرما نامی شخص، جو بھارت رکشا منچ نامی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیں، کو پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز باتیں کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مذکورہ شخص نے یہ باتیں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے کہی تھیں اور اس نیوز پورٹل نے یہ توہین آمیز مواد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.