اس سیٹ سے کل ملاکر چھ امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے تھے، جس میں آزاد امیدوار اوتار سنگھ کو اپنی قسمت اور لوگوں کے ووٹوں کی وجہ سے جیت ملی۔
اوتار سنگھ کو یہ جیت تین ووٹوں کی فرق سے حاصل ہوئی ہے، جہاں اوتار سنگھ کو 246 ووٹ ملے، وہی نیشنل کانفرنس کے امیدوار علی محمد بٹ کو کل 243 ووٹ ملے۔
مزید پڑھیں:
ڈی ڈی سی انتخابات: ترال اور سرینگر سے کامیاب امیدواروں کا ردعمل
جبکہ بی جے پی رہنما الطاف حسین ٹھاکر کو 235 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس بلاک میں 14 مائیگرینٹ ووٹروں نے بھی اپنے ووٹ ڈالے تھے، جن میں بارہ بی جے پی کو ملے اور دو آزاد امیدوار اوتار سنگھ کے نام پڑے تھے۔