حیدرآباد: حیدرآباد میں بی جے پی کا اجلاس جاری ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، جے پی نڈا، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت متعدد رہنما موجود ہیں، وہیں جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بھارت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، اور وزیراعلیٰ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہمارا ہدف ہے، اور لگاتار ہماری سینا، پولیس اور فورسز عسکریت پسندوں کا خاتمہ کررہے ہیں، کشمیر تو ہمارا ہے ہی جو کشمیر پاکستان کے قبضے میں ہے اسے بھی ہمیں واپس لینا ہے۔
رویندر رینا نے کہا کہ مودی ہے تو سب ممکن ہے، ہمیں عسکریت پسندوں سے نمٹنا ہے، گزشتہ 32 سالوں سے ہم پاکستان کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں عسکریت پسندوں کا صفایا کیا ہے، کتنے ہمارے کارکنان نے اپنی جانیں دی ہیں۔پھر بھی ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Exclusive interview with Ravinder Raina: جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں گے، رویندر رینا