ناولوں کی اس کتاب کو بانڈی پورہ ضلع کی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہریرہ نے لکھا ہے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر بی جی پی یونٹ نے سرینگر کے ایوان صحافت میں ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا تھا، جس میں بی جے پی یونٹ کے جنرل سکریٹری، مصنفہ ہریرہ اور اس کی والدہ کے علاوہ بی جے پی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مصنفہ نے بی جے پی کشمیر یونٹ کے عہدیداران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے ناولوں کو اپنی تخلیقی صلاحتوں کے مطابق لکھا ہے تاہم اس تخلیق کو کتابی شکل دینے اور اسے منظر عام پر لانے کے لیے اشکول کول صاحب نے کافی مدد کی ہے۔
وہیں ہریرہ کی والدہ نے بھی اس موقعے پر اپنے خیلات کا اظہار کیا۔ جبکہ اس مختصر تقریب سے بی جے پی جنرل سکریٹری اشوک کول نے اس کم عمر اور ہونہار منصنفہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نہ صرف مرکزی سرکار وعہد بند ہے بلکہ انتظامیہ بھی اس حوالے سے بہتر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہریرہ کی تخلیقی صلاحتوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ یہ آگے چل کر مزید اپنی صلاحتیوں کو بہتر طور سے ابھار سکیں۔
تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ بی جے پی کشمیر یونٹ کے کارکنان کی اچھی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔