ETV Bharat / state

Assembly Elections in J&K بی جے پی الیکشن کیلئے تیار، اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر، ڈاکٹر جتندر سنگھ

جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ بعد میں اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے اسمبلی کو برخاست کردیا۔

union-minister-jitendra-singh
ڈاکٹر جتندر سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 9:41 PM IST

سرینگر: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن ہی طے کرسکتا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد کب ہوگا۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چناؤ کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے، تاہم جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے جموں وکشمیر میں سنگبازی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا جبکہ حالات بھی پوری طرح سے معمول پر آچکے ہے۔ سیاحتی شعبے کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ اس وقت کشمیر کے سبھی ہوٹل سیلانیوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت امن و امان کا ماحول ہے اور لوگ بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔مرکزی وزیر کے مطابق مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں جموں وکشمیر کا اہم کردار ہے کیونکہ اگلے 25 برسوں میں بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اگلے 25 سالوں کے دوران دنیا میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرے گا اور ترقی کے اس سفر میں جموں وکشمیر کا اہم رول ہے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں صدر راج کے پانچ برس مکمل، اسمبلی انتخابات کب ہوں گے؟

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ بعد میں اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے اسمبلی کو برخاست کردیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.