ETV Bharat / state

BJP Convention at Zawoora Srinagar سرینگر میں بی جے پی ورکرس کا کنونشن - سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کنونشن

زاورہ سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پارٹی نے شمولیت اختیار کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ BJP Convention in Srinagar

BJP Convention at Zawoora Srinagar
سرینگر میں بی جے پی ورکرس کنونشن
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 7:29 PM IST

سرینگر میں بی جے پی ورکرس کنونشن

سرینگر: جموں و کشمیر کے زاوراہ سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جن لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان کا سابق ایم ایل سی سریندر امبردار اور اعجاز حسین نے استقبال کیا۔ نئے شامل ہونے والوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل سی اور سینئر لیڈر سریندر امبردار اور ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ BJP in Jammu and Kashmir

اس دوران ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین نے کہا کہ 'اس پروگرام کا مقصد سرینگر حلقہ میں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بناتی ہے تو ترقی دور نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز حسین نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا پارٹی میں شمولیت کی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ زمین پر کام کرنے والے بی جے پی کارکنوں کی سخت محنت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے جموں و کشمیر میں لوگوں کو نقصان پہنچانے والی حکومتوں کو مسترد کر دیا ہے اور لوگوں کو ترقی پر لے جانے کے لیے پارٹی ہر طرح سے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ آج تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے کر ان سے ووٹ لیا گیا ہے لیکن اب یہاں کے لوگ کافی سمجھدار ہو چکے ہیں اور اب انہیں دھوکہ دے کر نہیں پھنسایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.