ETV Bharat / state

Ravinder Raina Visits Mufti Saeed Shrine بی جے پی صدر رویندر رینا کی مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری - رویندر رینا کی مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری

جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے پیر کے روز پی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیراعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے مقبرہ پر حاضری دی۔

BJP leader Ravinder Raina visits Mufti Saeed shrine
بی جے پی صدر رویندر رینا کی مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 6:31 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 8:08 PM IST

بی جے پی صدر رویندر رینا کی مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری

اننت ناگ: جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ ضلع اننت ناگ کے دورے پر تھے جس دوران انہوں نے بجبہاڑہ کے پادشاہی باغ میں مدفون مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار کا اچانک دورہ کیا۔ رویندر رینہ نے مرحوم مفتی محمد سید کے مقبرہ پر پھول چھڑک کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ان کے ہمراہ بی جے سے وابستہ کئی سیاسی رہنما بھی تھے۔ اس موقع پر رویندر رینہ نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے، وہ صرف جموں کشمیر کے وزیر اعلی نہیں رہے ہیں بلکہ بھارت کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔ رینہ نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں مفتی محمد سعید کے دور اقتدار میں ان کے ساتھ کافی عرصہ تک کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید ایک نرم دل سیاست دان تھے وہ ہر معاملہ کا گہرائی کے ساتھ دیکھ رہے تھے، جب وہ اسمبلی کے اندر بھی بولتے تھے تو اکثر وہ امن کی بات کرتے تھے، امن اور بھائی چارے کی بات کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ سیاست میں ہر سیاست دان کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہئے اور خدمت گار بن کر محتاجوں ،غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہئے۔

رینہ نے کہا کہ مفتی ایک ایسی شخصیات تھے کہ وہ نہ صرف ملک کے وزیر داخلہ رہے ہیں بلکہ وادی میں جنم ہونے کے باوجود انہوں نے اترپردیش اور آر ایس پورہ میں بھی انتخاب لڑے اور انہوں نے آر ایس پورہ میں اسمبلی انتخابات میں جیت درج کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آبائی علاقہ بجبہاڑہ کے راستے سے گزرنے کے دوران انہوں نے مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دے کر انھیں شردھان جلی (خراج عقیدت) پیش کی۔ مرحوم مفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو انتقال کر گئے تھے۔ انہیں ان کے آبائی علاقہ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں سپر خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی صورت سے اسمبلی انتخابات میں روڈے نہیں اٹکا رہی ہے۔ اس بار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے حکومت بالکل تیار ہے اور جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔

Last Updated : Jun 19, 2023, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.