چیرمین نے افسران کو ہدایت دی کہ 'وہ قصبہ کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی لائیں، تاکہ قصبہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے'۔ انہوں نےکہا کہ 'قصبہ پانپور میں اب تک پانی، بجلی اور سڑکوں کے علاوہ دیگر کئی تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ لیکن قصبے میں ابھی اور بھی ترقیاتی کام ہیں، جو جلد مکمل کیے جائیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ 'کووڈ وبائی صورتحال کی وجہ سےگرچہ ترقیاتی کاموں میں دقتیں پیش آرہی ہیں، تاہم اب صورتحال بہتر ہے اس لیے اب ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے میں کوٸی پریشانی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 'وہ قصبہ پانپور کو ایک ماڈل قصبہ بنانا چاہتے ہیں، تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامبا نہ کرنا پڑے'۔