بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبروں، پنجوں اور سرپنچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔
مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر ونگ کی طرف سے حالیہ ڈی ڈی سی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین امیدوارں نے جیت حاصل کی، جن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ جس میں یوٹی انچارج ترون چوگ بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔
اس دوران تینوں ڈی ڈی سی امیدوار موجود تھے جبکہ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینیڑ لیڈران کے علاوہ کافی کارکنان بھی موجود تھے ۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوٹی جموں و کشمیر انچارج ترون چوگ نے کہا کہ لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دے کر وادی میں کمل کھلا دیا جبکہ ترقی اور امن صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار میں ممکن ہے جبکہ پاکستانی قبضے والے کشمیر میں جلد ترنگا لہرائیے گئے۔