سرینگر : مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ بی جے پی ملک بھر کی طرح کشمیر میں بھی پھل پھول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہے۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘آج بی جے پی کا یوم تاسیس ہے، یہ پارٹی 6 اپریل 1980 کو بنی تھی اور آج اس کا 43 واں سال ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔اشوک کول نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے کروڑوں کارکنوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کارکنان کو ایک پیغام بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے گذشتہ 9 برسوں کے دوران ملک اور جموں وکشمیر کے لئے جو ترقی کے کام کئے ہیں وہ سب ہمارے سامنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح بی جے پی کشمیر میں بھی پھل پھول رہی ہے۔جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کول نے کہا کہ جب یہاں انتخابات ہوں گے ہم ان کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: BJP Foundation Day : اونتی پورہ میں بی جے پی نے منایا یوم تاسیس