شہنواز حسین نے کہا کہ جو لوگ ہمارے خلاف متحد ہوگئے انہیں امید نہیں تھی کہ لوگ اس طرح ان انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ پریشان ہوگئے ہیں۔
شہنواز حسین نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ایک گمراہ گینگ ہے اور اس میں شامل پارٹیاں نئے سرے سے جموں وکشمیر کے لوگوں گمراہ کر رہی ہیں۔ تاہم یہاں کی عوام کافی ہوشیار ہے وہ اب ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے درمیان پی ڈی پی صدر پھر سے نظر بند
انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں اب جموں و کشمیر کی ترقی پر بات کیوں نہیں کر رہی ہیں۔ جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران لوگوں کی بنیادی ضروریات اور ترقی پر بات ہونی چائیے نہ کہ ان لوگوں کو وہ خواب دکھانے چائیے جو کبھی پورے ہی نہیں ہوں گے ۔
بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہا کہ یہاں کی خاندانی پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے عام شہری کو سیاست میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا ہے۔ تاہم اپنی گمراہ کن سیاست اورجھوٹے وعدوں سے لوگوں کا استحصال ضرور کیا ۔
شہواز حسین کا کہنا تھا کہ یہاں اگر سیکورٹی کے اعتبار سے این سی یا پی ڈی پی کے کسی رہنما کو احتیاط کے طور کسی علاقے میں جانے سے انتظامیہ یا سیکورٹی ایجنسیاں روکتی ہیں تو ان سیاست دانوں کی ڈرامہ بازی شروع ہوجاتی ہے جبکہ ایسا ان کی سلامتی کو دھیان میں رکھ کر کیا جاتا ہے۔