ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in Kashmir بھارت جوڑو یاترا کو کشمیر جانے کی اجازت

کشمیر میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے پیش نظر کانگریس لیڈران نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کے بعد بتایا کہ انہیں یاترا کی اجازت مل گئی ہے ۔ کانگریس لیڈروں نے جموں و کشمیر کی دیگر ہند نواز پارٹیوں کو بھی یاترا میں شامل ہونے کیی دعوت دی ہے۔ Congress Leaders Met LG Manoj Sinha

a
a
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 12:06 PM IST

Updated : Dec 27, 2022, 1:39 PM IST

سرینگر: کانگرس لیڈران کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے راہل گاندھی کی قیادت میں چلنے والی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کو جموں و کشمیر کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور سیکورٹی اور دیگر لوازمات کو دستیاب رکھنے کی بھی یقین دہانی کی ہے۔ منوج سنہا نے گزشتہ دنوں جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’’انتظامیہ کو یاترا کے انعقاد میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔‘‘

سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یاترا کامیابی کے ساتھ جموں وکشمیر پہنچے گی اور انہیں امید ہے کہ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے لوگ شامل ہوں گے۔‘‘ وینو گوپال اس سلسلے میں ایل جی منوج سنہا سے ملاقی ہونے کیلئے خصوصی طور سرینگر آئے تھے۔

کانگریس لیڈران کا سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب

وینو گوپال نے کہا کہ وزیر صحت کی جانب سے راہل گاندھی کو کووڈ کے خطرات سے متعلق انتباہ دینے کی کارروائی محض ایک ڈرامہ ہے تاکہ بھارت جوڑو یاترا کو سبوتاژ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو لوگوں کی خیر و عافیت زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور صحت ماہرین کی جانب سے جو ہدایات آئیں گی، ان پر مکمل طور عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بھی ریلیاں منعقد کرتے ہیں لیکن وزیر صحت انہیں روکنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھتے۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ جنوری میں آخری عشرہ میں کشمیر پہنچ رہی ہے اور اس سلسلے میں کانگرس کے سینئر رہنماؤں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی۔ یہ یاترا جموں صوبے کے کٹھوعہ ضلع سے شروع ہوگی اور نو روز کا پیدل سفر کرکے سرینگر میں اختتام کو پہنچے گی۔ نو روز پر مشتمل یہ یاترا 21 جنوری کو کٹھوعہ کے لکھنپور سے شروع ہوگی اور 30 جنوری کو سرینگر میں اس کا اختتام ہوگا۔ Bharat Jodo Yatra to Reach Kashmir in January

گزشتہ ہفتوں سے جموں و کشمیر کانگرس یونٹ کے لیڈران اس یاترا کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کانگرس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال، ممبر پارلیمنٹ اور جموں وکشمیر انچارج رجنی پاٹل، جے کے پی سی سی صدر وقار رسول اور دیگر لیڈران نے ایل جی کو یاترا سے متعلق جانکاری دی۔ JK Congress on Bharat Jodo Yatra in Kashmir

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra: محبوبہ مفتی نے کی بھارت جوڑو یاترا کی ستائش

پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مین اسٹریم لیڈران بشمول نیشنل کانفرس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور دیگر سیکولر لیڈران اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ شرکت کریں گے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر صحت منسکھ مندھاویا نے راہل گاندھی کو لکھا تھا کہ وہ کووڈ کے پیش نظر یاترا پر نظر ثانی کریں۔ یاد رہے کہ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ 8 ستمبر کو کنیا کماری میں شروع ہوئی تھی اور بارہ ریاستوں سے گزر کر یہ سرینگر میں 30 جنوری کو ختم ہوگی۔

Last Updated : Dec 27, 2022, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.