ETV Bharat / state

کشمیر: 'بیٹیوں کو پہلوان بناؤ' - کشمیری لڑکیاں اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں نوراترا کے موقع پر'مشن دوستی مہا دنگل' کا انعقاد ہوگا۔ اس مقابلے میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلوان ناہدہ نبی بھی حصہ لیں گی۔

کٹرا علاقے میں نوراترا کے موقع پر مشن دوستی مہا دنگل مقابلے کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 3:24 PM IST

ناہدہ نبی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دیں، تاکہ وہ بھی اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ' بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگایا ہے۔ میں اس نعرہ میں بیٹی کو پہلوان بناؤ کا کا نعرہ' اضافہ کرنا چاہتی ہوں، تاکہ کشمیری لڑکیاں اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکیں'۔

کشمیر کی اصلی دنگل ناہدہ نبی
کشمیر کی اصلی دنگل ناہدہ نبی

ناہدہ نبی نے کہا کہ ہر ایک لڑکی کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ہر ایک فخر محسوس کر ے'۔ انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی سطح پر کھیل کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں۔ کشمیر میں نامساعد حالات کے پیش نظر کوئی بھی کوچ انہیں مزید تربیت دینے کے لیے تیار نہیں ہے، تاہم انہوں نے اپنے کوچ نشا شرما اور عاشق کمار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ابتدائی مرحلوں میں تربیت دی۔

ناہدہ نبی مشن دوستی مہا دنگل مقابلوں میں حصہ لیں گی

ناہدہ نبی گزشتہ 4 برسوں سے پہلوانی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ برس اترپردیش کے گونڈا میں منعقدہ نیشنل پہلوانی چمپین شپ میں حصہ بھی لیا تھا۔ گرچہ وہ ان مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میڈل حاصل نہیں کر پائی، تاہم وہ اپنے حوصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پہلوانی کھیل پھیچے نہیں بھاگی۔

کٹرا علاقے میں نوراترا کے موقع پر مشن دوستی مہا دنگل مقابلے کا انعقاد
کٹرا علاقے میں نوراترا کے موقع پر مشن دوستی مہا دنگل مقابلے کا انعقاد

ناہدہ نبی نے کہا کہ یونیورسٹی آف جموں میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں کبڈی میں بھی کافی دلچسپی تھی، لیکن ان کے کوچ نے انہیں پہلوانی میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلوانی میں دلچسپی اور قدم رکھنے کے بعد انہیں کبڈی کے ٹیکنیکس میں چند تبدیلی لائی۔

ناہدہ نبی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنا چاہتی ہے اور کشمیری لڑکیوں کو تربیت دے کر قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.