تفصیلات کے مطابق حکیم محمد یاسین نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 (A) کو بحال کرنے کی بھی تاکید کی۔
پارٹی ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے امیت شاہ کے اس بیان کو حوصلہ افزا قراردیا جس میں انہوں نے جموں وکشمیر کی ریاستی حثیت کو زیادہ تاخیر کے بغیر بحال کرنے کی اپنی یقین دہائی کرائی ہے۔
حکیم یاسین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کرنے کے بارے میں یقین دہائی کرائی یے ۔
یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا'
پی ڈی ایف کے چیئرمین نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجے کو بحال کرنے کے بارے میں مزید تاخیر کیے بغیر اپنا وعدہ پورا کریں۔
انہوں نے کہا یہ قدم جموں وکشمیر کے لوگوں میں گزشتہ برس کے بعد پیدا ہوئی بدگمانیاں اور دوریاں ختم کرنے میں بنیادی اہمت کا حامل ہے۔وہیں حکیم یاسین نے خصوصی حثیت عطا کرنے والی دفعہ 370اور 35اے کو بھی بحال کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق جموں وکشمیر کے لوگوں کے ملکی آئین نے کافی غورو خوص کے بعد ریاست کی مخصوص جغرافیائی صورتحال کو ملحوظ رکھکر تفویض کئے ہیں