ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر، یو ٹی انتظامیہ تیار رہے: ہائی کورٹ - ویکسین لگوانے کی کارروائی

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یوٹی انتظامیہ سے مستعد اور تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر، یو ٹی انتظامیہ تیار رہے: ہائی کورٹ

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 11:29 AM IST

چیف جسٹس پنکج متل اور جسٹس ونود چٹرجی کول پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بینچ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے قبل از وقت تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈویژن بینچ نے کہا: ’’ہم اُمید کرتے ہیں کہ انتظامی اہلکار قبل از وقت وبا کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں گے۔ اس حوالے سے ہر ایک شہری کو ویکسین لگوانے کی کارروائی جلد سے جلد مکمل کی جائے اور اگر ضرورت پڑے تو تمام اداروں میں دوبارہ سے ویکسینیشن مہم چلائی جائے۔‘‘

عدالت نے جہاں تمام سرکاری اور الائیڈ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے پر زور دیا ہے وہیں دیگر انتظامات کو بھی تیار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کیا نجی ہسپتالوں کو بھی کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگانے کی اجازت ہونی چاہیے؟ اس حوالے سے عدالت عالیہ نے کہا: ’’اس تعلق سے کوئی اطلاع عدالت کے مشاہدے میں نہیں لائی گئی ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ کیا صرف سرکاری ہسپتال یا طبی مراکز ہی ٹیکہ لگا رہے ہیں۔‘‘ عدالت عالیہ نے ایڈوکیٹ جنرل سے آئندہ تاریخ سے قبل اس حوالے سے عدالت کو جانکاری فراہم دینے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.