ETV Bharat / state

Skims On Raising Funds For Patients مریضوں کی رپورٹ کا استعمال کرکے رقم بٹورنے والوں سے خبر دار رہیں، سکمز حکام

سکمز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم صرف وہ سرٹیفکیٹس جاری کرتے ہیں جن میں صرف مریض کے علاج کے لئے ضرورت کل خرچے کی تصدیق کی جاتی ہے اور ان سرٹیفکیٹس پر ہمیشہ ڈائریکٹر کے بلا استثنا دستخط ہوتے ہیں'۔

Be cautious of fraudsters raising money using patient reports:SKIMS
مریضوں کی رپورٹ کا استعمال کرکے رقم بٹورنے والوں سے خبر دار رہیں، سکمز حکام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 3:34 PM IST

سرینگر: شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کے حکام نے لوگوں کو ان دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے جو اس ادارے کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی رپورٹس کو استعمال کرکے لوگوں سے پیسہ بٹورتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کچھ دھوکہ باز مبینہ طور پر سکمز کے مختلف شعبوں کی طرف سے جاری کردہ سی ٹی سکین، پی ای ٹکی سکین اور اسی طرح کی مریضوں کی رپورٹس کو ظاہر کرکے مریضوں کے لئے رقم اکٹھا کرتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ رپورٹس کسی بھی طرح سکمز کی طرف سے فنڈ جمع کرنے کی توثیق نہیں کرتی ہیں۔

سکمز بیان میں کہا گیا کہ 'کوئی بھی سرٹیفکیٹ جو کسی مریض کی انوسٹی گیشن یا علاج کے لئے مالیاتی ضروریات کی تصدیق کرتی ہے، پر متعقلہ محکمہ کے سربراہ کا دستخط ہوتا ہے اور س پر سکمز کے ڈائریکٹر کا بھی دستخط ہوتا ہے'۔بیان میں عوام الناس سے کہا گیا کہ سکزم کسی بھی فنڈ جمع کرنے والے خواہ وہ حقیقی ہو یا نہ ہو، کی ذمہ دار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Generic Drugs in SKIMS Soura سکمز صورہ کے ڈاکٹروں کو صرف جنرک ادویات تجویز کرنے کی ہدایت

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ہم صرف وہ سرٹیفکیٹس جاری کرتے ہیں جن میں صرف مریض کے علاج کے لئے ضرورت کل خرچے کی تصدیق کی جاتی ہے اور ان سرٹیفکیٹس پر ہمیشہ ڈائریکٹر کے بلا استثنا دستخط ہوتے ہیں'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.