ETV Bharat / state

پنچایتی نظام بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے سپرد - جموں کشمیر بی ڈی او

BDOs to run Panchayat system in jammu and kashmir جموں کشمیر میں پنچایتی امورات کا نظام چھ ماہ تک بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:24 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں پنچایتی اداروں کی پانچ برس کی مدت ختم ہوتھ ہی انتظامیہ نے آج پنچایتی حلقوں کے اموارات بلاک ڈیلومنٹ کو سونپ دئے ہیں۔ جموں کشمیر کے محکمہ دیہی ترقی کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس ضمن میں حکمانہ جاری کیا جس کے مطابق بلاک ڈیلومنٹ افسران چھ ماہ یا اگلے احکامات تک پنچاتی اداروں کا نظام چلائیں گے۔

ا
جموں کشمیر پنچایتی نظام

حکمنامے میں کہا گیا ہے جموں کشمیر میں پنچایتی حلقوں کی مدت 9 جنوری کو اختتام ہوئی ہے اور سرکار کو یقین ہے کہ پنچایتی حلقے جلد قائم نہیں کئے جائیں گے۔ تاہم جموں کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے سیکشن کے تحت سرکار بلاک ڈیلومنٹ افسران کو پنچایتی حلقوں کے اموارات چھ ماہ یا اگلے احکامات تک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کل یعنی 9 جنوری کو منتخب پنچایتی اداروں کی پانچ سالہ مدت اختتام ہو گئی۔ ان اداروں کے لئے سنہ 2018 میں انتخابات ہوئے تھے جس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے حصہ نہیں لیا تھا۔ ان دونوں جماعتوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار دفعہ 370 کو منسوخ نہ کرنے کی یقین دہانی دے، تاہم مرکزی سرکار نے انکا مطالبہ منظور نہیں کیا اور 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35اے کو منسوخ کردیا۔

مزید پڑھیں: ڈی ڈی سی کی حدبندی مکمل، 280 علاقائی حلقے بنائے گئے

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آئے روز اب پنچایتی، بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.