سرینگر:سرینگر پولیس نے بٹہ مالو قتل کیس کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی حل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس پی ساؤتھ سٹی گورو سیکر وار نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کیس کے سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی کو پولیس کو اطلاع ملی کی مومن آباد لین نمبر 2 میں ایک شخص بے ہوش پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اس شخص کو جی وی سی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں اوور پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی۔موصوف ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج، مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت اور دیگر ٹیکنکی طریقوں کی مدد سے کچھ مشکوک افراد کی نشاندہی کی گئی جن میں سے ایک کو پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اس نے جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کو متاثرہ کی بیٹی کے ساتھ رابطہ تھا اور بیٹی کا باپ (متاثرہ) اس کے خلاف تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ملزم نے چار پانچ ماہ قبل ایک چاقو خریدا اور بدلہ لینے کے موقعے کی تلاش میں تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ سٹی نے کہا کہ ‘کل شام کے وقت موقع پاکر ملزم نے متاثرہ کی گردن، سینے پر کئی حملے کئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی اور ملزم خود جائے موقع سے فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے انکشاف پر ہم نے اس کی خون آلود قمیض جس پر متاثرہ کا خون تھا، خون آلود چاقو اور خون آلود ٹرائوزر بر آمد کیا جو اس نے الگ الگ جگہوں پر چھپائے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: Man Stabbed To Death سرینگر میں شہری کا تیز دھار ہتھیار سے قتل