ETV Bharat / state

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین - جموں و کشمیر بینک کا چیئرمین

جون 2019 میں پرویز احمد نینگرو کو جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کو عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 2:16 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:59 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کو بلدیو پرکاش کی تین سال کے لیے جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی۔

یہ تقرری بلدیو کے چارج سنبھالنے کی تاریخ یا 10 اپریل 2022 سے لاگو ہوگی۔ آر بی آئی نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کے بورڈ کی جانب سے بلدیو پرکاش کی بطور ایم ڈی اور سی ای او تقرری اور ان کے چارج سنبھالنے کی اصل تاریخ الگ سے بتائی جائے گی۔

بلدیو پرکاش اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ساتھ منسلک رہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے، جن میں چیف جنرل منیجر (ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ) کی حیثیت سے بینک کی پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنے اور کارپوریٹ کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔

بینک نے ایک ریلیز میں کہا کہ پرکاش نے مسقط (سلطنت عمان) میں بھی کام کیا ہے جہاں انہوں نے ٹریژری آپریشنز سمیت ترسیلات زر کے کاروبار کی خدمات سنبھالی ہیں۔

قبل ازیں، 5 اکتوبر کو آر بی آئی نے جموں و کشمیر بینک کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کے مدت کار میں دوبارہ توسیع کی تھی۔

بینک ریلیز کے مطابق، ’’چھبر کی مدت ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی جس کا اطلاق 10 اکتوبر 2021 سے ہو گا جب ان کی توسیع شدہ مدت ختم ہونے والی تھی یا نئے ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری تک، جو بھی پہلے واقع ہو۔‘‘

واضح رہے کہ جون 2019 میں پرویز احمد نینگرو کو جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے اور اس عہدے پر چھبر کی تعیناتی کے بعد یہ ان کی آٹھویں توسیع تھی۔ چھبر کی موجودہ توسیع 10 اکتوبر 2021 کو مکمل ہوئی تھی۔

8 جون، 2019 کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے نینگرو کو برطرف کرکے بینک کے ایگزیکٹو صدر چھبر کو عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔

نینگرو کی برطرفی کے فوراً بعد جے اینڈ کے اینٹی کرپشن بیورو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طے شدہ میٹنگ سے قبل بینک کے ہیڈ کوارٹر کے احاطے پر چھاپہ مارا۔

نینگرو نے ٹویٹر پر کہا تھا: ’’بالکل بھی کوئی افسوس نہیں۔ اپنا کام انتہائی تندہی، ایمانداری اور ادارے کے مفادات میں کیا۔ بینک میں اپنے دو دہائیوں کے کام کے دوران میں نے جو بھی لین دین کئے ہیں ان کی جانچ پڑتال کے لیے میں تیار ہوں۔‘‘

تاہم، ریاستی انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدام ’’جموں و کشمیر بینک کو ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک میں سے ایک بنانے کے لئے انجام دیا گیا۔‘‘

نینگرو کو اکتوبر 2016 میں جموں و کشمیر بینک کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

خطہ جموں و کشمیر میں جے کے بینک کو سب سے اہم مالیاتی ادارہ سمجھا جاتا ہے، اسے یکم اکتوبر 1938 کو قائم کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.