ETV Bharat / state

Baghi Mehtab Prostitution Case باغ مہتاب جسم فروشی کیس: مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر میں گزشتہ روز پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ وہیں اب مکان مالک کے خلاف بھی غیر اخلاقی اسمگلنگ روک تھام ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

باغ مہتاب جسم فروشی کیس
باغ مہتاب جسم فروشی کیس
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:47 AM IST

سرینگر: گزشتہ روز سرینگر کے مضافاتی علاقے باغ مہتاب میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں سیکس ریکیٹ چلانے کے لئے استعمال کیے جانے والے مکان کے مالک الطاف حسین آفاقی کے خلاف بھی پولیس نے غیر اخلاقی اسمگلنک کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں مکان مالک نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔

یاد رہے کہ مکان مالک الطاف حسین آفاقی پر جسم فروشوں کو بغیر تصدیق کیے اپنا مکان کرائے پر دینے کا الزام ہے۔ باغ مہتاب علاقے والے مکان سے متعلق الطاف حسین نے کہا کہ یہ مکان میری اہلیہ کی ملکیت ہے۔ جو دو الگ الگ پارٹی کو کرایہ پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کرایہ داروں کی تصدیق کے کاغذات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرایہ دار پارٹی نے دو ہفتے قبل ہی گراؤنڈ فلور کرائے پر لیا تھا اور اس وقت انہوں نے پی ایس چھانہ پورہ سے کرایہ دار کی تصدیق کا فارم حاصل کرنے میں بہت جلدی کی تھی۔

وہیں سرینگر پولیس نے منگل کو کہا کہ جس مکان سے جسم فروشی کا ریکٹ پکڑا گیا تھا، اس مکان مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف غیر اخلاقی اسمگلنگ روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سرینگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ، غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے مکان کے مالک الطاف حسین آفاقی ولد اسد اللہ آفاقی ساکن چھانہ پورہ کو غیر اخلاقی اسمگلنگ پروٹیکشن ایکٹ 1956 (ITPA) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ٹی پی اے کے سیکشن 18 کے مطابق مکان کو سیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

  • Owner of the house used for immoral activities namely: Altaf Hussain Afaki S/o Asadullah Afaki R/o chanapora arrested under section 3 of Immoral trafficking prevention act 1956(ITPA). Proceedings started for formal attachment/sealing of house as per section 18 of ITPA. https://t.co/FFW6PoLFH1 pic.twitter.com/kVMdlbZy6R

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز باغ مہتاب میں کرائے کے مکان میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا سرینگر پولیس کی جانب سے پردہ فاش کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ اس ریکیٹ کو چلانے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ پامپور کے ارشاد احمد بھٹ اور کریم آباد پلوامہ کے محمد شفیع حجام ہیں۔ ان کے علاوہ چار خواتین سیکس ورکرز (تمام سرینگر کے مقامی) اور 2 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے ہی ایک ایف آئی آر جو کہ متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس چھانہ پورہ میں درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.