ETV Bharat / state

کشمیر میں رم جھم بارش، اگلے ہفتے تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

author img

By

Published : May 14, 2020, 7:57 PM IST

کشمیر میں رم جھم بارشیں، اگلے ہفتے تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

متعلقہ محکمہ نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانیہ سے بھاری درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعد ازاں ماہ رواں کی 20 تاریخ تک بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی اور لوگ ایک بار پھر روایتی کشمیری لباس پھیرن پہننے پر مجبور ہوگئے۔ دیہات میں عمر رسیدہ افراد نے گرمی کے لئے کانگڑیوں کو بھی استعمال میں لایا۔

بارشوں کی وجہ سے جہاں لاک ڈاؤن مزید سنگین ہوگیا وہیں دیہات میں کسان بھی کھیت کھلیانوں پر کام کرنے سے قاصر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.