ETV Bharat / state

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت شکارہ ریلی کا انعقاد

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر وادی کشمیر میں 'آزادی کا امرت مہا اتسو' کے سلسلے کا آغاز آج ہوا جس میں مشہور جھیل ڈل میں شکارہ ریلی کا انعقاد کیا گیا-

آزادی کا امرت مہا اتسو: کشمیر میں شکارہ ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 7:22 PM IST

Updated : Mar 12, 2021, 10:27 PM IST

ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر 'آزادی کا امرت مہا اتسو' کے تحت کشمیر میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں مشہور جھیل ڈل میں شکارہ ریلی کا انعقاد کیا گیا- اس ریلی کو لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے ہری جھنڈی دکھائی۔

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت شکارہ ریلی کا انعقاد

بصیر خان نے کہا کہ 75 ہفتوں میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ وادی میں حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں-

اس ریلی میں انتظامیہ کے افسران کے علاوہ بی جے پی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ 75 شکارہ پر مشتمل یہ ریلی نہیرو پارک میں ختم ہوئی-

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ امسال ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے-

اس جشن کی شروعات آج ہوئی ہے اور 75 ہفتوں کے بعد 15 اگست 2022 کو ان پروگرامز کا اختتام ہوگا-

Last Updated : Mar 12, 2021, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.