سرینگر: سرینگر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں جے کے پی سی سی کے سربراہ وقار رسول وانی نے سابق کانگریس رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا آزاد جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کے لیے دھوکہ دہی کے بیانات دے رہے ہیں۔JKPCC Slams Gh Nabi Azads
انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے غلام نبی آزاد کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ بھانٹنے کے لیے جموں و کشمیر میں اترا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019 کے بعد آنے والی سیاسی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔Gh Nabi Azad defame Congress party
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے ٹائمیز نو پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کے دور میں انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر داخلہ شو راج پاٹل کو ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں کئی وزراء کے عسکریت پسندی کے ساتھ لنکس ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انٹرویو میں آزاد نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم اور سابق زیر داخلہ نے اس بارے میں کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔Gh Nabi Azad times Now Interview