ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم  وسیع پیمانے پر متعارف - آیوشمان بھارت پردھان

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روزویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے آیوشمان بھارت پردھان جن اروگیہ یوجنا صحت اسکیم لانچ کی۔ اس اسکیم سے جموں وکشمیر میں تقریباً 21 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ای ٹی وی بھارت کی پیش ہے خصوصی رپورٹ۔ اسکیم کو لانچ کرنے کے بعد ورچول موڈ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ ایک تاریخی دن ہے اور اس اسکیم سے ہر کسی کو فائدہ پہنچے گا۔

Ayushman Bharat
آیوشمان بھارت
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Dec 26, 2020, 10:50 PM IST

وادی کشمیر کے تقریباً تمام ہی اضلاع میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آیوشمان بھارت صحت اسکیم کو عوام کے نام وقف کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم کے خطاب کو براہ راست دیکھنے کے لئے محمکہ صحت کی طرف سے ضلع ہسپتالوں میں سیٹ اپ لگایا گیا تھا۔

آیوشمان بھارت

یہ تقاریب ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ، اننت ناگ کے پہلگام، اننت ناگ کے بجباڑہ، پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال، ڈوڈہ اور کلگام سمیت متعدد اضلاع میں منعقد کی گئیں۔

پروگرام میں تمام اضلاع کے اعلی افسران نے کی شرکت کی۔ اس موقع پر ترقیاتی کمشنرز نے محمکہ صحت سے وابستہ ملازمین اور آنگن واڑی ورکرز پر زور دیا کہ وہ تمام لوگوں کو اس اسکیم کے تحت اندروج کرانے میں جنگی سطح پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی کنبہ چھوٹنے نہ پائے۔

انہوں نے آنگن واڈی ورکرز کو زور دے کر کہا کہ وہ لوگوں کو نزدیکی سی ایس سی سنٹرز پر مذکورہ اسکیم کے تحت اندراج کروانے کے لئے کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیے جموں و کشمیر کی پہلی خاتون بس ڈرائیور سے

واضح رہے ہر فرد جس کا اس اسکیم میں اندراج ہوگا بیمار ہونے پر اسے پانچ لاکھ روپے تک کا انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ اسے ڈاکٹر کی فیس سے لے کر دواؤں تک اور آپریشن سے لے کر دیگر طبی خدمات مفت میں حاصل ہوں گی۔ اسکیم کی لانچنگ کے موقع پر مستفید افراد میں گولڈن کارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔

Last Updated : Dec 26, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.