ETV Bharat / state

Ayushman Bharat Scheme in J&k: رواں برس نومبر کے آخر تک 55 لاکھ سے زائد گولڈن کارڈ جاری

جموں و کشمیر میں سرکاری سطح پر 219 ہسپتالوں کو آیوشمان بھارت اسکیم Ayushman Bharat Scheme in J&k کے لئے نامزد کیا گیا ہے جب کہ 34 نجی ہسپتالوں کو بھی اسکیم کے تحت مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کیلئے رجسٹر کیا گیا ہے۔ سب ضلع ہسپتالوں کے علاوہ سرینگر شہر کے تمام ٹریژری کیئر ہسپتال treasury care hospital in J&k میں مریض اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رواں برس نومبر کے آخرتک 55لاکھ سے زائد گولڈن کارڈ جاری

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 12:55 PM IST

جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم Ayushman Bharat Scheme کے تحت نومبر مہینے کے آخر تک 55 لاکھ سے زائد افراد کو صحت اسکیم میں رجسٹر کرکے گولڈن گارڈ Health Golden Card جاری کئے گئے جب کہ وزیر اعظم آیوشمان بھارت مشن Ayushman Bharat Scheme اور صحت اسکیم کے تحت 172,28 کروڑ روپے مریضوں کو مفت علاج و ادویات فراہم کرنے پر صرف کئے گئے ہیں۔

سال 2011 کے سروے کے مطابق جموں و کشمیر میں 20 لاکھ 54 ہزار 566 کنبوں کو اسکیم کے تحت لایا جانا تھا لیکن اب تک 78 فیصد یعنی 16 لاکھ 2 ہزار 545 کنبوں کو اس کے تحت لایا گیا ہے۔ اس اسکیم میں امراض قلب، کینسر، گردوں کی بیماریوں، ڈائلیسز اور دیگر مریضوں کو مفت علاج و معالجہ اور جراحیوں میں درکار آلات فراہم کئے جاتے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق 13لاکھ 65ہزار 834 افراد کو مفت علاج ومعالجہ فراہم کیا گیا ہے جب کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ مشن کے تحت 44.28کروڑ روپے جبکہ عام لوگوں کیلئے شروع کی گئی آیوشمان بھارت (صحت سکیم) کے تحت 18 دسمبر 2021تک 128کروڑ روپے مریضوں کے علاج و معالجہ پر صرف کئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سرکاری سطح پر 219 اسپتالوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ 34 نجی ہسپتالوں کو بھی اسکیم کے تحت مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کیلئے رجسٹر کیا گیا ہے۔ سب ضلع ہسپتالوں کے علاوہ سرینگر شہر کے تمام ٹریژری کیئر ہسپتالوں میں مریض اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ aسکیم کے تحت مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کیلئے جن نجی ہسپتالوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں لاڈس ہسپتال کولگام، مرسی کڈنی ہسپتال نوگام پلوامہ، کڈنی اسپتال سونہ وار، الامداد ڈائیلاسز سنٹر صفا کدل، کڈنی کیئر سینٹر حبک ویلکم کیئر سینٹر وچھرناگ صورہ، فلورنس اسپتال، احمد اسپتال گلشن نگر، شارپ سائٹ سینٹر، کشمیر میڈیکو پرے پورہ، النور اسپتال، ابن سینا اسپتال اور دیگر نجی نجی اسپتال شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.