ETV Bharat / state

World Wetland Day ورلڈ وٹلینڈ ڈے کے موقع پر سرینگر میں بیداری ریلی کا انعقاد - آبی ذخائر کے تحفظ کا عالمی دن

ورلڈ وٹلینڈ ڈے کے موقع پر سرینگر میں ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو آبی ذخائر کی اہمیت و افادیت اور بیداری سے متعلق معلومات دی گئی۔Awareness rally held in Srinagar

ورلڈ وٹلینڈ ڈے کے موقع پر سرینگر میں بیداری ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:20 AM IST

ورلڈ وٹلینڈ ڈے کے موقع پر سرینگر میں بیداری ریلی کا انعقاد

سرینگر: جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں میں آبی ذخائر کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا۔ اس کے حوالے سے آبی ذخائر کی اہمیت و افادیت اور بیداری سے متعلق کئی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس دن کے تعلق سے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آبی ذخائر کی اہمیت اور عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جمعرات کو سرینگر میں ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں مقامی لوگوں کے علاوہ واٹر شیڈ منیجمنٹ ڈویژن کے ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی واٹر شیڈ مینجمنٹ ڈویژن اشبر نشاط کے دفتر سے شروع ہو کر فارشور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر جے کے ایل سی ایم اے کے افسران نے کہا کہ آبی ذخائر ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کے لئے کافی معاون و مدد گار ثابت ہوئی ہے۔ ایسے میں آبی ذخائر کی اہمیت نہ صرف جانوروں بلکہ دیگر جانداروں کے لیے بھی کافی اہم ہے۔ ایل سی ایم اے کے عہدیداران نے کہا کہ ڈل اور نگین جھیلوں کے مناسب تحفظ اور انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عام لوگوں کا تعاون بھی اس میں شامل حال ہونا چاہیے۔ واضح رہے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے ہر سال دو فروری کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں میں کرہ ارض کے لیے آبی ذخائر کے اہمیت اور کردار کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ World Wetlands Day بارہمولہ کے سوپور میں ورلڈ وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد

آپکو بتادیں کہ دو فروری کو ورلڈ وٹلینڈ ڈے منایا جا رہا ہے، اسی سلسلہ کی ایک لڑی کے طور پر گزشتہ کل مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور رکھ ہائگام نامی علاقہ میں وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سماجی کارکن اور ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون نے شرکت کی، ان کے علاوہ رکھ ہائگام علاقہ سے وابستہ رینج آفیسر مختار احمد کے ساتھ مذکورہ محکمہ کے دیگر ملازمین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.