ETV Bharat / state

مجھے ملک کے لیے خطرہ بتا کر پاسپورٹ نہیں دیا گیا: محبوبہ مفتی - urdu news

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مجھے ملک کے لیے خطرہ قرار دے کر پاسپوررٹ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 4:29 PM IST

محبوبہ مفتی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں صورتحال نارمل ہونے کی سطح یہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ پاسپورٹ رکھنے سے ایک طاقتور ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ پاسپورٹ دفتر سرینگر کا وہ حکمنامہ بھی پوسٹ کیا ہے۔ اس میں ان سے پاسپورٹ کی عدم فراہمی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ 'پاسپورٹ دفتر نے مجھے سی آئی ڈی کی اس رپورٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کیا ہے کہ ایسا کرنا انڈیا کی سیکورٹی کے لیے ضرر رساں ہوگا۔ یہ کشمیر میں اگست 2019 سے صورتحال میں آنے والی بہتری کی سطح ہے کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ پاسپورٹ رکھنے پر ایک طاقتور ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے'۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ محبوبہ مفتی نے ماہ رواں کے اوائل میں پاسپورٹ کی اجرائی میں مداخلت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
ان کا الزام تھا انہیں پاسپورٹ جاری کرنے میں پولیس ویریفکیشن فراہم کرنے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے۔
ریجنل پاسپورٹ افسر سرینگر بی بی ناگر کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کاررائی شروع کی گئی ہے لیکن پولیس ویریفکیشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ التوا میں پڑ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.