ETV Bharat / state

PC on Abrogation OF Article 370: پانچ اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، پیپلز کانفرنس - جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس

پیپلز کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ پانچ اگست 2019 اس تذلیل کی یاد دہانی کا دن ہے جب تین سال قبل جموں و کشمیر کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا اس دن کو ہمیشہ کشمیر میں سیاہ ترین دن تصور کیا جائے گا۔PC on Abrogation OF Article 370

august-5-a-darkest-day-in-the-history-of-j-and-k-says-peoples-conference

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 10:52 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن تصور کیا جائے گا اور یہ دن کشمیری عوام کو بے اختیار کرنے کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پی سی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پانچ اگست اس تذلیل کی یاد دہانی کا دن ہے جس کا تین سال قبل جموں و کشمیر کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ PC on Abrogation OF Article 370

ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد نام نہاد این سی، پی ڈی پی اتحاد اور مرکز کی بی جے پی حکومت اپنے وعدوں کو نبھانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ پریس پیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مرکزی سرکار کے سینئر رہنماؤں نے ایوان کے فرش پر قوم کو یقین دلایا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ان کےحقوق بحال کیے جائیں گے۔ تاہم تین سال گزر چکے ہیں لیکن وہ ریاست کو نمائندہ حکومت دینے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سنہ 1947 میں دہلی کی ایک مقبول سیاسی حکومت اور ریاست کے مقبول لیڈروں کی طرف سے سابق ریاست جموں و کشمیر کو آئینی ضمانتیں ملی تھیں، لیکن اب ہمیں بے بس کر دیا گیا ہے۔ ہم اس مرحلے پر ہیں جہاں نہ حکومت اور نہ ہی رائے عامہ ہمارے حق میں ہے۔ ہم بھارت کے لوگوں سے صرف یہ گزارش کر سکتے ہیں کہ وہ ملک کے اتحاد میں اپنے حقوق کے تحفظ کی ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پرس بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق، وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ پی سی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرے گی کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے جائز لڑائی کو کس طرح آگے بڑھانا ہے اور اس پر اتفاق رائے کے لئے معاشرے کے تمام لوگوں کو شامل کرے گی۔ واضح رہے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.