ETV Bharat / state

Srinagar Records Coldest Night of Season سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 9:25 PM IST

وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے آبی ذخائر جم گئے ہے۔ شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد ہوا تھا یہاں تک کہ گھروں میں نصب نلوں میں بھی پانی جم گیا تھا جس کے باعث لوگوں کو صبح کے وقت کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔Water Bodies Freezes In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر:وادی کشمیر میں ان دنوں خشک موسم کے بیچ سرد ہواؤں کی لہر تیزی سے جاری ہے۔ سرینگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Srinagar Records Coldest Night of Season

بتادیں کہ سرینگر میں 25 دسمبر کو سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 6 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران8 سے10 جنوری تک وادی میں برف باری ہونے کے امکانات ہیں۔Weather Update Kashmir

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Night Temperature In kashmir

کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے جمعرات کی صبح آبی ذخائر جم گئے تھے شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد ہوا تھا یہاں تک کہ گھروں میں نصب نلوں میں بھی پانی جم گیا تھا جس کے باعث لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کے لئے بھی پانی میسر نہیں تھا۔Water Bodies Freezes In Kashmir

وادی کشمیر میں ان دنونں سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے۔21 دسمبر سے شروع ہونے والے سرد ترین موسم 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد آ جاتا ہے جس میں سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔Chilli kalan In Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.