ETV Bharat / state

مرحوم اشرف صحرائی کے بیٹوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج - جموں و کشمیر کی اہم خبر

جموں و کشمیر پولیس نے حال ہی میں انتقال کر جانے والے حریت کانفرنس کے رہنما اشرف صحرائی کے بیٹوں پر یواے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مرحوم اشرف صحرائی کے بیٹوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج

author img

By

Published : May 17, 2021, 10:06 PM IST

اطلاع کے مطابق پولیس نے 6 مئی کو محمد اشرف صحرائی کے جنازے کے دوران ملک مخالف نعرے بلند کرنے کی پاداش میں ان کے دو بیٹوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی جموں جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت قید کے دوران 5 مئی کو جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور بعد میں ان کی لاش کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے آبائی گاؤں لایا گیا اور انہیں 6 مئی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم صحرائی کے دونوں بیٹے، مجاہد صحرائی اور راشد صحرائی کو ہفتہ کے روز سرینگر کے برزلہ کے بلبل باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے یو اے پی اے کے تحت ان پر عائد مقدمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک مخالف نعرے لگانا یو اے پی کو دعوت دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.