اسدالدین اویسی نے ٹویٹ لکھ کر طنز کیا، انھوں نے لکھا یوروپین پارلیمانی ارکان کے بہترین وفد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ 'حالات کو جاننے کے لیے پہنچا یہ وفد اسلامو فوبیا (نازی ازم کو ماننے والے ) کے مرض میں مبتلا ہے۔ اور یہ وفد ایک مسلم اکثریت والے علاقے کا دورہ کرنے جارہا ہے'۔
وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے اس وفد میں اٹلی،فرانس اور برطانیہ کے ایسے ارکان ہیں جو اسلام مخالف نظریہ رکھنے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔