ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on Article 370: خصوصی درجہ کی واپسی کے لیے جمہوری، قانونی اور آئینی جدوجہد جاری، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - NC Condemns Target Killing

نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی عزت اور وقار دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی میں ہی مضمر ہے، جن دفعات کو غیر قانونی اور غیر جمہوری طور سے چھین لیا گیا۔ ان دفعات کی واپسی کے لیے نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری ہے اور ہمیں ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔Farooq Abdullah on Article 370

article 370 is resorted with Democratic, legal & constitutional way Farooq Abdullah
خصوصی درجہ کی واپسی کے لیے جمہوری، قانونی اور آئینی جدوجہد جاری، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 10:29 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا ایک غیر معمولی اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی۔اجلاس کے شروعات میں آئے روز اور مسلسل ہورہی ٹاگٹ کلنگ پر زبردست افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک قرارداد کے ذریعے ان واقعات کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔NC Condemns Target Killing

قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مہذب سماج میں ایسے گھناونے واقعات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور کشمیری بھائی چارے اور روایت کے منافی ہے۔ امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ حکومت کے امن و امان کے تمام دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور قرارداد کے ذریعے ای ڈی کی طرف سے صدر نیشنل کانفرنس کی بار بار طلبی کو سیاسی انتقام گیری قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حکمرانوں کے ایسے حربوں سے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور یہ جماعت ہر حال میں جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی اور عوام کے حق کی آواز ہر سٹیج پر بلند کرتی رہے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست کے خصوصی درجہ کی بحالی کے لیے جمہوری، قانونی اور آئینی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔Farooq Abdullah on Article 370

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور پہنچان قائم و دائم رکھنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور آج بھی یہ جماعت اسی اصول پر قائم و دائم ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی عزت اور وقار دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی میں ہی مضمر ہے، جن دفعات کو غیر قانونی اور غیر جمہوری طور چھین لیا گیا۔ ان دفعات کی واپسی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہمیں ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے عوامی اور سیاسی نمائندہ جماعت رہی ہے اور یہ جماعت لوگوں کو موجودہ بدترین دلدل اور نامساعد حالات سے نکالنا چاہتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف ملنا چاہئے، راحت ملنی چاہئے اور خوف و دہشت کا ماحول ختم ہونا چاہئے۔اس لئے ہمیں متحد ہوکر اُن طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہئے جو ہماری انفرادیت اور بھائی چارے کو کمزور کرنے اور ہماری حق کی آواز دبا نے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.