ETV Bharat / state

Women Missing in JK جموں و کشمیر میں تین سال کے دوران 10 ہزار خواتین لاپتہ - جموں و کشمیر میں دس ہزار خواتین لاپتہ

مرکزی سرکار کے ایک چونکا دینے والے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ 2019 سے 2021 کے درمیان جموں و کشمیر سے 9765 خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں اور ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا نے ملک بھر میں لاپتہ لڑکیوں اور خواتین کی رپورٹ پیش کی۔ Nearly 10,000 women have gone missing in Jammu Kashmir since 2019

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 5:27 PM IST

Updated : Jul 28, 2023, 5:51 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): خواتین کے تحفظ کے حوالے سے قوانین تو بنائے جاتے ہیں لیکن ان پر کتنا عمل درآمد کیا جاتا ہے یہ حقیقت اکثر شرمسار کرنے والی ہوتی ہے۔ مرکزی سرکار کے ایک چونکا دینے والے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ 2019 سے 2021 کے درمیان جموں و کشمیر سے 9765 خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں اور ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا نے ملک بھر میں لاپتہ لڑکیوں اور خواتین کی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 تین لاکھ ستر ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کا درشن کیا

رپورٹ کے مطابق، لاپتہ خواتین کے معاملے میں جموں و کشمیر کا نمبر مرکزی زیرانتظزام علاقوں کے زمرہ میں راجدھانی دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ اس کے بعد چندی گڑھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 2019 سے 2021 تک دہلی میں 18 سال سے کم عمر کی 22919 لڑکیاں اور 18 سال سے زیادہ عمر کی 61050 خواتین لاپتہ ہوئیں۔ وہیں سال 2019 سے 2021 کے اعداد و شمار جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیے بھی پریشان کن ہیں۔رپورٹ کو مطابق، ان تین سالوں میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے 1148 کیسز سامنے آئے اور 18 سال سے زائد عمر کی 8617 خواتین لاپتہ ہوئیں۔ یعنی ان تین سالوں میں 9765 خواتین لاپتہ ہوئیں اور اب تک ان لاپتہ خواتین کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2023, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.