جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں 15 ویں کور کمانڈر ڈی پانڈے کی ہدایات پر فوج کا ایک وفد نے نگین جھیل کا دورہ کرکے آگ متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو آگ سے نقصان کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ فوج نے ہاؤس بوٹ مالکان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانب سے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ Army Visits Nigeen Lake to meet Fire Victims
واضح رہے کہ نگین جھیل میں 3 اور 4 اپریل کی درمیانی رات کے 2:30 قریب ایک ہوس بورٹ میں آگ رونماں ہوئی اور ور رفتہ رفتہ پھیلتے ہوئے دیگر بوٹوں کو اپنی چپیٹ میں لےلیا،جس کے نتیجے میں متعدد ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہوگئے ۔ آگ کی اس رودات میں 7 ہاؤس بوٹ اور کچھ شڈ جل کر خاکستر ہوئے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس واردات میں کسی جانی کا نقصان نہیں ہوا البتہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کروڑو کا مالی نقصان ہوگیا۔
متاثرین نے وزیراعظم سے التجا کی کہ ان کو معاوضہ دیا جائے ۔ انہوں نے ضلع انتطامیہ سے گزارش کی ان کو ہاؤس بوڑس دوبارہ بنانے کی اجازت دی جائے۔
فوج کے جانب سے ایسے اقدام فوج اور عوام میں دوریا ختم کرنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں۔