ETV Bharat / state

سرینگرائرپورٹ سے فوجی اہلکار دو کمسن لڑکیوں سمیت تحویل میں - ہمہامہ پولیس اسٹیشن

ضلع بانڈی پورہ میں تعینات ایک فوجی اہلکار کو سرینگر ائیرپورٹ سے دو کمسن لڑکیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

فوجی اہلکار دو کمسن لڑکیوں سمیت سرینگر ائرپورٹ سے گرفتار

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Sep 12, 2020, 6:58 PM IST

جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ہوائی اڈے سے ایک غیر مقامی حفاظتی اہلکار کے ہمراہ دو کم عمر لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا، دو کم عمر لڑکیاں ایک غیر مقامی حفاظتی اہلکار کے ساتھ سرینگر ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں۔ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو شک ہوا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔‘‘

حراست میں لئے جانے کی وجہ پوچھنے پر افسر کا کہنا تھا کہ ’’جب ایئرپورٹ پر تعینات حفاظتی اہلکاروں نے ان دو لڑکیوں اور فوجی اہلکار سے ہوائی اڈے پر موجود ہونے کی وجہ پوچھی تو انکا جواب اطمینان بخش نہ ہونے کی وجہ سے شک کی بنیاد پر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس وقت وہ ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں ہیں اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔‘‘

کم عمر لڑکیوں کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے بتایا جا رہا ہے جبکہ غیر مقامی فوجی اہلکار کی شناخت ریاست اتر پردیش کے رہنے والے لانس نائک اشوک کمار پال کے طور پر ہوئی ہے جو فوج کی 13راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ہے اور اس وقت بانڈی پورہ میں تعینات تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد پرواز کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہونے والے تھے۔

Last Updated : Sep 12, 2020, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.