ETV Bharat / state

سرینگر: 50 بیڈز پر مشتمل کووڈ ہسپتال عوام کو وقف

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ اور کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے خدشات کے پیش نظر بھارتی فوج نے 50 بیڈس پر مشتمل ہسپتال وقف کیا۔

50 بیڈس پر مشتمل کووڈ ہسپتال عوام کو وقف

سرینگر کے بٹوارہ علاقے میں فوج کے 216 ٹرانزٹ کیمپ میں کووڈ ہسپتال کا افتتاح سرینگر کے ڈپٹی کمشنر اعجاز اسعد نے گزشتہ روز کیا تھا۔

فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'اس ہسپتال میں 10 آئی سی یو بیڈس ہیں جن میں وینٹیلیٹر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ بیڈس آکسیجن کے ساتھ اور 20 علٰحیدہ آکسیجن بیڈس ہیں۔ اس ہسپتال میں لیباریٹری، ریڈیولوجی اور بلڈ گیس انالائیزر کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہے۔ فوج اپنے 92 بیس ہسپتال سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو اس ہسپتال میں تعینات کرے گی۔

اس موقع پر میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر سی جی مرالی دھرن نے یقین دہانی کرائی کہ بھارتی فوج کی جانب سے عوام اور مقامی انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.