ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کا وسطی و شمالی کشمیر کا دورہ - کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان آرمی کمانڈر نے وسطی اور شمالی کشمیر میں آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کا وسطی و شمالی کشمیر کا دورہ
آرمی چیف کا وسطی و شمالی کشمیر کا دورہ
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 7:47 PM IST

بھارت اور چین کے درمیان لداخ کی گلوان وادی میں بڑھتے تناؤ کے بیچ آرمی کی 15 کور کے کمانڈر بی ایس راجو نے پیر کے روز شمالی اور وسطی کشمیر کا دورہ کیا۔

آرمی کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'آج لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے مانس بل میں واقع آرمی کے سیکٹر 3 ہیڈ کوارٹر اور گاندربل میں 5 راشٹریہ رائفلز کے کیمپوں کا دورہ کیا۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 کور نے فوج کی جانب سے کی گئی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوجی افسران سے تفصیلی بات بھی کی اور ان کو ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی۔'

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں گزشتہ مہینے کی پانچ تاریخ سے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ چین لگاتار حقیقی لائن آف کنٹرول پر تعینات ان کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہیں بھارت بھی اپنے علاقے میں فوج کے عملے کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے لڑاکو جہازوں کو تعینات کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.