ETV Bharat / state

فوجی سربراہ کی گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور حفاظتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فوجی سربراہ کی گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 11:21 PM IST

اُن کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں جی او ایس 15 کارپس بھی تھے ۔
گورنر اور فوج کے سربراہ نے حالیہ امر ناتھ جی یاترا کے دوران ریاست میں سلامتی انتظامیہ اور اندرونی سلامتی سے متعلق فوج کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔
گورنر نے جنرل راوت اور اُن کے عملے کی طرف سے سرحدوں پر نگاہ رکھنے اور ریاستی پولیس و سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اشتراک سے ملی ٹنسی مخالف آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی ستایش کی ۔
دریں اثنا اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے محنت و روز گار سنیل برالہ نے بھی راج بھون میں گورنر موصوف سے ملاقات کی ۔
گورنر اور برالہ نے دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی طرف سے اقتصادی ترقی ، سماجی انصاف ، صنعت و حرفت اور مزدوروں کی بہبودی سے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے متعلقہ سیکٹر کی پیش رفت اور دونوں ریاستوں میں روز گار فراہم کرنے کے پروگراموں کے بارے میں بھی غور و خوض کیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.