ETV Bharat / state

سرینگر: متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی منظوری

سرینگر میں گذشتہ روز ہوئی شدید برفباری کے دوران ہوئی ہلاکت اور مکانات کے منہدم ہونے کے بعد آج متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

approval for immediate relief to affected families in srinagar jammu and kashmir
سرینگر: متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی منظوری
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 1:47 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے گذشتہ روز شدید برف باری کے باعث چھتوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان اور ایک ہلاکت کے معاملے میں 12.60 لاکھ روپے کی فوری امداد کی منظوری دی ہے۔

approval for immediate relief to affected families in srinagar jammu and kashmir
سرینگر: متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی منظوری

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، 'واقعات کی اطلاع ملتے ہی تحصیلداروں نے نقصان کے مقامات کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی'۔

بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'برف باری کے دوران 76 مکانوں کے چھتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان مکانوں کے مالکان کو 5200 روپے کی امداد فراہم کی گئی، جبکہ برف باری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے 3 دیگر مکانات کو 3.05 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی'۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام

انہوں نے مزید کہا کہ 'متاثرہ خاندانوں کے لیے 1.60 لاکھ روپے کی امداد جاری کرنے کے لیے بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ شیڈ گرنے سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ معاوضے کے طور پر ہلاک شدہ افراد کے گھر والوں کو 4 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف متاثرہ خاندانوں کو 2 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی'۔

دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کی مزید تشخیص کے لیے ریونیو افسروں اور رورل ڈویلپمنٹ کے عہدیداروں کو معزول کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ تمام متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف اور معاوضہ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.