ETV Bharat / state

Apni Party On JK Situation عوام کی پرامن خوشحال زندگی یقینی بنانے کیلئے اپنی پارٹی کوشاں،الطاف بخاری - چیئرمین میونسپل کونسل حاجن اپنی پارٹی میں شامل

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بنیادی ہدف جموں و کشمیر میں ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ عوام ایک پرامن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکے۔

SYED ALTAF BUKHARI
الطاف بخاری
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 6:24 PM IST

سرینگر: اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا بنیادی ہدف جموں کشمیر میں ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ عوام ایک پر امن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔وہ آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "اپنی پارٹی لوگوں کو مشکلات میں نہیں آنے دیں گے۔ ہم اسمبلی انتخابات میں تاخیر کے باوجود اپنا رابطہ جاری رکھیں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔"

اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی، حاجن، ارشاد احمد وانی اور نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، کانگریس اور بی جے پی جیسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنان شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق ہے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان سرکردہ سیاسی کارکنان کی شرکت کی وجہ سے اپنی پارٹی کو سونہ واری علاقے میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔

انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے اشخاص کو یقین دلایا کہ جب وہ اپنے علاقے میں عومی خدمت میں جھٹ جائیں گے تو انہیں پارٹی لیڈرشپ کا بھر پور تعاون حاصل ہوگا۔ اس موقعے پر اپنی پارٹی کے ایجنڈے کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی صدر نے کہا، ”اپنی پارٹی ایک عوامی جماعت ہے۔ ہمارا تعلق جموں کشمیر کے عام لوگوں کے ساتھ ہے۔ اس لئے ہماری بنیادی مقصد جموں کشمیر میں ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، جس میں یہاں کے لوگ ایک پر امن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari onJK Bureaucracy بیروکریسی ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں حائل کر رہی ہے، الطاف بخاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.