ETV Bharat / state

Apni party on Terminated Employees: برطرف کردہ ملازمین کو دفاع کا موقع دیا جانا چاہئے: اپنی پارٹی

author img

By

Published : May 17, 2022, 6:58 AM IST

اپنی پارٹی نے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بیان میں کہا کہ ملک کا آئین الزام کی ذد میں آنے والے ہر شخص کو اپنا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے۔ اسلئے برطرف شدہ ملازمین کو قانون کے مطابق شنوائی ہونی چاہیے۔ Apni party seeks justice

برطرف کئے گئے ملازمین کو دفاع کا موقع دیا جانا چاہئے: اپنی پارٹی

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کے الزام میں برخواست کئے گئے تین سرکاری ملازمین کو اپنا دفاع کرنے کا آزادانہ موقعہ فراہم کیا جائے۔

اپنی پارٹی نے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بیان میں کہا کہ ملک کا آئین الزام کی زد میں آنے والے ہر شخص کو اپنا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے۔ اسلئے برطرف شدہ ملازمین کو قانون کے مطابق شنوائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ برطرف کئے گئے ملازمین کو اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرانے کے لئے اس معاملے میں ذاتی طور مداخلت کریں۔ Ghulam Hassan Mir On Terminated Employees

خیال رہے کہ حکومت نے گزستہ ہفتے جمعہ کو آئین ہند کی دفعہ 311 کے شق ۲ کا اطلاق کرتے ہوئے تین سرکاری ملازمین، جن میں کشمیر یونیورسٹی کے کمسٹری پروفیسر الطاف حسین پنڈت، جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹبل غلام رسول اور محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر تعینات محمد مقبول حجام شامل ہیں، کو نوکریوں سے سبکدوش کردیا ہے۔ انتظامیہ نے ان ملازمین پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کے الزام میں برطرف کردیا ہے۔ Apni party on Terminated Employees

یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ایل جی انتظامیہ نے ۳۷ سرکاری ملازمین کو عسکریت اور علیحدگی پسندی کے ساتھ منسلک اور انکو فروغ دینے کے الزام میں برطرف کردیا ہے۔ آئین ہند کے دفعہ ۳۱۱ کے شق ۲ لیفٹیننٹ گورنر یا صدر ہند یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کو ملک مخلاف سرگرمی پر نوکری سے برخواست کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Dismissal of Kashmir University Professor: پروفیسر برطرفی معاملے میں طلبہ کا گورنر سے حکم واپس لینے کا مطالبہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.