ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا گُپکار الائنس کو ننگا کرنے کا آخری موقع ہے، الطاف بخاری - سرینگر میں بائیکس ضبط

الطاف بخاری نے سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر کہا کہ انتظامیہ نے شہر کو افغانستان بنا کے رکھ دیا ہے اور ہر سو لگ رہا ہے کہ شہر پر بم باری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا سرینگر سٹی میں جن چیزوں کو پہلی ترجیح دینے چاہیے یہاں تو اس کے برعکس کام کیا جاتا ہے۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:23 PM IST

بھارت جوڑو یاترا گُپکار الائنس کو ننگا کرنے کا آخری موقع ہے، الطاف بخاری

سرینگر: جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' ان کی پارٹی کے لئے پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلیریشن کو ننگا کرنے کا آخری موقع ہوگا۔

سرینگر میں پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کے سوال میں الطاف بخاری نے کہا کہ کانگرس نے اپنی پارٹی کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لئے مدعو نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کے شرکاء بشمول پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس اگرچہ اس یاترا میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن اپنی پارٹی ان پر نظر رکھی گی کہ کیا وہ کانگرس سے دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں کیا کمٹمنٹ لے گی۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں پہلی دہلی اور پھر کھٹوعہ میں شرکت کی۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ کے سنگم علاقے 28 جنوری کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنے والی ہے۔

الطاف بخاری نے سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر کہا کہ انتظامیہ نے شہر کو افغانستان بنا کے رکھا ہے اور ہر سو لگ رہا ہے کہ شہر پر بم باری کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن شہر سرینگر کو اسماٹ سٹی بنانے کے منصوبے کے تحت لال چوک کے گردونواح میں بڑے پیمانے ہر سڑکوں کی کھدائی کر رہی ہے جبکہ سرینگر کے معروف بنڈ کو بھی کھودا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari on Land Encroachment گزارش کے باوجود امت شاہ نے اراضی قانون واپس لینے سے انکار کیا، الطاف بخاری

پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلوں کو یوم جمہوریہ کے پیش نظر ضبط کرنے کے سلسلے پر الطاف بخاری نے کہا کہ ان کو لگ رہا ہے کہ ہر تھانے کو ہر روز پچاس موٹر سائکل ضبط کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.