ETV Bharat / state

Apni party Condemns Teacher Killing: معصوم لوگوں کی ہلاکتوں نے عوام میں خوف و دہشت کی لہر پیدا کی، اپنی پارٹی - apni party on target kiliing

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سعید الطاف بخاری نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی جناب سے کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں ایک خاتوں ٹیچر کی ہلاکت کو قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی ہلاکتوں سے کشمیر کی عوام میں خوف و دہشت کی لہر پیدا ہوئی ہے۔Apni party Condemns Teacher Killing

apni-party-condemns-teachers-killing-in-kulgam
معصوم لوگوں کی ہلاکتوں نے عوام میں خوف و دہشت کی لہر پیدا کی، اپنی پارٹی
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 5:42 PM IST

سرینگر:اپنی پارٹی کے صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کولگام میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے خاتون ٹیچر کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن معصوم لوگوں کی ہلاکتوں نے عوام میں خوف و دہشت کی لہر پیدا کی ہے۔ Apni party Condemns Teacher Killing

ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ آخر معصوم شہریوں کو قتل کرکے کسی کو کیا حاصل ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا رجنی بالا ایک اسکول ٹیچر تھیں، اس کا کیا قصور تھا، جس کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟ آخر عام لوگوں کی قتل و غارتگری سے کیا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ سعید الطاف بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس خونین سلسلے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے رجنی بالا کے کنبے کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے لیے الفاظ کم پڑرہے ہیں کیونکہ اُن پر مصیبت کا جو پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اس کا مداوا کرنے کے لئے کوئی بھی الفاظ ناکافی ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ روز کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سانبہ کے ایک استاد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.